تلخ کلامی پر ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

منگل 14 جولائی 2020 00:25

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) تلخ کلامی پر ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ عالم چوک میں شہری محمد الیاس سے تلخ کلامی پر ملزمان شہزاد، بلال اور چاند جٹ نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پیدا کیا ،اسلحہ کی نمائش کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں