سمبڑیال ،معمولی تلخ کلامی پو 2 نوجوانوں کی جان گئی

منگل 7 نومبر 2023 23:05

سمبڑیال ،معمولی تلخ کلامی پو 2 نوجوانوں کی جان گئی
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2023ء) سمبڑیال میں معمولی تلخ کلامی پر 2 نوجوانوں کی جان لے لی گئی، موٹر سائیکل سوار6ملزمان کی فائرنگ سے عمریعقوب اورمحمد فراز نامی 2نوجوان قتل ، لواحقین کا مقتولین کی نعشیں موڑ سمبڑیال چوک میں رکھ کر نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شدید احتجاج، پولیس مقتول عمریعقوب کے بھائی کی درخواست پر 6ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ماڈل تھانہ سمبڑیال کے رہائشی طارق محمود ولد محمد یعقوب نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کا بھائی عمر یعقوب ولد محمدیعقوب ،محمد فراز چیمہ المعروف بالا ولد افتخاراحمد چیمہ سکنہ محلہ غوث پورہ ودیگر ساتھی موٹر سائیکلو ںپر علی الصبح کام کی غرض سے جارہے تھے کہ دھانانوالی سیم نالہ کے قریب ملزمان راسخ عرف راسی ولد منیر عاصم محمد منیر ولد منیر اسلم محلہ عبداللہ آباد (ٹبہ) ،عمر خاں ولد نور خاں ، عدنان اعظم ولد اعظم ،سبحان ولد ظہیر، قمر خاں ولد نور خاں سکنہ محلہ راجپوتا ں اوران کے نامعلوم ساتھی ملزمان نے اپنے اپنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے نوجوانوں عمر یعقوب اورمحمد فراز کو شدید مضروب کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس رپورٹ کے مطابق وجہ عناد مقتولین نوجوانوں کی ملزمان سے معمولی تلخ کلامی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مقتولین نوجوانوں کے ورثاء نے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقتولین کی لاشیں موڑ سمبڑیال چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی تاہم ایس ایچ او شبیر گل کی ملزمان کی جلد گرفتار ی کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کردیا ، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے بھائی عمر یعقوب کی درخواست پر 6ملزمان اوران کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے باضابطہ کاروائی کاآغاز کردیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں