سمبڑیال،یس ایچ او تھانہ بیگوالہ ملک فیاض احمد نے میاں بیوی کے مقدمہ قتل میں ملوث 12 سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

جمعہ 16 فروری 2024 23:07

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) ایس ایچ او تھانہ بیگوالہ ملک فیاض احمد نے میاں بیوی کے مقدمہ قتل میں ملوث 12 سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، اٹک کے تھانہ بسال میں معمولی بات پر فائرنگ سے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا شاہد حبیب نامی اشتہاری ملزم تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں امیر شہریوں کے اغواء برائے تاوان کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا گیا، مزید سنسنی خیز انکشافات کہ توقع۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوص ہدایات اور ایس ڈی پی او سرکل سمبڑیال رضا کار حسین شاہد کی زیرِ نگرانی تھانہ بیگووالہ پولیس کے ایس ایچ او ملک فیاض احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضلع اٹک کے تھانہ بسال کے علاقہ ڈھوک ولیہ میں میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم شاہد حبیب ولد منصب خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی زفتار عرف ساقی کے ہمراہ میاں بیوی یاسمین بی بی اور محمد اصغر کو اپنی بہن کی مرضی کی شادی کی باتیں پھیلانے کے شک میں قتل کردیا جس کا مقدمہ مقتولہ یاسمین بی بی کے بھائی محمد اکرم ولد محمد عالم سکنہ ڈھوک ولیا اٹک کی مدعیت میں تھانہ بسال میں درج ہوا تھا، ملزم 12 سال سے اشتہاری تھا جو کچھ عرصہ حافظ آباد میں بھی روپوش رہا اور اب تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں رہائش پذیر ہوکر امیر ترین شہریوں کو تاوان کی خاطر منصوبہ بندی میں مصروف تھا خصوصی کاوشوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ بیگوالہ ملک فیاض احمد کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں