سمبڑیال، مسافر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بیٹا جاں بحق ، ماں شدید زخمی

منگل 9 اپریل 2024 17:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) سمبڑیال میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے بیٹا جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سمبڑیال جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مسافر گاڑی نے مخالف سمت سے آتے ہوئے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار طلحہ طفیل کو ٹکر مار دی جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نور صفیہ نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں