سیالکوٹ، عید الفطر کے موقع پر شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

بدھ 10 اپریل 2024 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و خروش اور عقید ت و احترام سے منائی گئی، ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ایک ہزار807 مقامات پر نماز عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن کی سیکورٹی کے لئے آئی جی پنجاب کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے فول پروف انتظامات کروائے تھے،جنہیں جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس افسران و ملازمین پوری مستعدی اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے اور نماز عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں