سیالکوٹ اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا

پیر 15 اپریل 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سیالکوٹ اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم انتہائی خوشگوارہو گیا ہے ، صبح کے اوقات میں بھی سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل پر ملے جلے اثرات مرتب ہونگے اور اس کی کٹائی کے دن بھی بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

عموماً پنجاب کے مختلف علاقوں میں 15اپریل سے گندم کی کٹائی شروع ہوجاتی ہے۔ مگر ملک کے طول و عرض میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تاخیر کا امکان ہے ۔ کئی مقامات پر فصل کٹائی کےلئے تیار ہے مگر حالیہ بارشوں کی وجہ سے اس کی کٹائی میں مشکلات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حالیہ سلسلے کو ملک کے مختلف علاقوں میں18 سے 21اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں