سیالکوٹ،کار سوار سے شراب کی 36 بوتلیں برآمد

پیر 15 اپریل 2024 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سیالکوٹ کی تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے کار سوار سے 36 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر صابر چٹھہ کے مطابق ایس ایچ او کاشف بٹ نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرکے شراب فروش ندیم سلہری کو گرفتار کرکے کار سے 36 بوتلیں برآمد کرلیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر ملزم کو جیل بجھوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں