وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس

منگل 16 اپریل 2024 22:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے غمزدہ والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معصوم جنت فاطمہ کے قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ تین سالہ جنت فاطمہ عید کے دوسرے روز سے لاپتہ تھی-

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں