سیالکوٹ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 17 تندور مالکان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 13:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اراکین صوبائی اسمبلی کی زیر نگرانی مانیٹرنگ ٹیمیں روٹی کی سرکاری قیمت پر فروختکے لئے متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نےروٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت کےحوالے سے منعقداجلاس سے خطاب ہوئے کہا کہ 100گرام وزنی تندوری روٹی 15 روپے میں فروخت نہ کرنے کی پاداش میں 17 تندور مالکان کو موقع پر گرفتار ، 5 تندوروں کو سربمہر، 3 کے خلاف مقدمات جبکہ 120 تندور اور ہوٹل مالکان کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ۔

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ،فیصل اکرام اور نوید اشرف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کے علاوہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور فیصل اکرام نے ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو محمد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کے ہمراہ شہر کے مختلف تندور اور ریسٹورنٹس کے اچانک دورے کئے اور روٹی کے وزن اور قیمت کی پڑتال کی اور کہا کہ مقررہ نرخ پر روٹی کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ضمن میں کسی سےرعایت نہیں برتی جائے گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں