ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس کا سکول کے بچوں کو لیکچر ، ٹریفک قوانین سے آگاہی دی

جمعرات 18 اپریل 2024 13:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی مہم کا افتتاح سکول کے بچوں کو لیکچر دےکر کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس نے نوجوان افسران کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ ٹریفک پولیس کے نوجوان افسران سکول کے بچوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں اگاہی لیکچرز دیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبا قوم کا مستقبل ہیں، ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں