فوری احتساب اور فوری انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سیالکوٹ ریجن

جمعرات 18 اپریل 2024 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب ریجن سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے کہا ہے کہ ادارہ ضلع بھر سے آنے والی شکایت کے ازالہ کیلئے فوری احتساب اور فوری انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ محتسب پنجاب ایک ایسا ادارہ ہے جو حکومت پنجاب کے کسی بھی محکمے، ادارے یا اس میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی بد انتظامی کے خلاف شکایت کی کسی فیس کے بغیر فوری تحقیقات کر کے شکایت کنندہ کی داد رسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں