ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پولیس افسران سے انفرادی میٹنگ کا آغاز کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 22:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)محمد حسن اقبال نے سیالکوٹ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایس ایچ اوز سے انفرادی میٹنگ کا آغاز کر دیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام تھانہ جات کے پولیس افسران کی انفرادی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ضلع بھر میں جرائم کی شرح کو کم کرنےلیے باقاعدہ میٹنگز کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

پہلے روز ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او تفتیشی سٹاف اور دیگر عملے کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا ،جس کے دوران انہوں نے تھانہ صدر کے کرائم اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور سٹاف کو جرائم کے خاتمے کے لیے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں سونپی۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران قانون کی عملداری کویقینی بناتے ہوئے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں