کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کا اچانک گاوں خجک کا دورہ

ترقیاتی اسیکمات کا معائنہ ،ترقیاتی کاموں کے معیار و مقدار پر ااطیمنان کا اظہار

جمعہ 27 اپریل 2018 19:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء)کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کا اچانک گاوں خجک کا دورہ ، ترقیاتی اسیکمات کا معائنہ کیا،ترقیاتی کاموں کے معیار و مقدار پر اطمیان کا اظہار ،ڈپٹی کمشنر محمدذاکر ناصر،ڈویژنل ڈائریکٹر وقار الزمان کیا نی سمیت دیگر آفیسران بھی ہمراہ تھے ،کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل قوم کی امانت ہے اسے کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے ،کام کے معیار اور مقدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیڈاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،جاری ترقیاتی کاموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے اچانک گاوں خجک کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدذاکر ناصر،ڈویژنل ڈائریکٹر وقار الزمان کیا نی ،سینئر اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ ،چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اور دیگر آفیسران ان کے ہمراہ تھے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ گاوں خجک میں جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور معائنہ کے دوران ترقیاتی کاموں کے معیار و مقدار پر اطمیان کا اظہارکیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضلع سبی میں سی ایم پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے اپنے آخری مرحلوں میں ہیںجو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے انہون نے کہا کہ سرکاری وسائل قوم کی امانت ہے جن کو صیح طور پر عوام کے مفاد میں استعمال کیا جائے گا اور سرکاری وسائل کو کسی بھی صورت میں ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقدار پر ہر صورت عمل در آمد کیا جائے گا معیار اور مقدار پر کسی بھی صورت میں مصلحت سے کام نہیں لیں گے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیڈاروں کے خلاف نہ صرف سخت کاروائی کی جائے گی بلکہ انھیں بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی میں جاری اسکیمات کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے گااور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری کاموں کا اچانک دورہ کیا جائے گا اور دورے کے دوران کاموں کے معیار اور مقدار کو چیک کیا جائے گا اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکڈاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں