ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے آپریشن تھیٹر کو دس سال بعد فعال کر دیا گیا

جمعہ 21 جون 2019 17:13

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے آپریشن تھیٹر کو دس سال بعد فعال کر دیا گیا ہے،آپریشن تھیٹر کی فعالیت کے بعد اب تمام آپریشن سبی میں ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کے آپریشن تھیٹر گذشتہ دس سالوں سے غیر فعال تھے، مریضوں کو آپریشن کے لئے کوئٹہ یا دوسرے بڑوں شہروں کی جانب رخ کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کے ورثاء کو نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا بلکہ اضافی بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا تھا ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے آپریشن تھیٹر کودس سال بعد فعال کرادیا۔

اس سلسلے میں صحافیوںایک ٹیم نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا،جہاں ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے بتایاکہ آپریشن تھیٹر کی فعالیت کے بعد اب تمام آپریشن سبی میں ہونگے، مریضوں کو کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہیاور ایک روز میں دو کامیاب آپریشن بھی کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیت فراہم کرنے کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں