سانحہ مستونگ کیخلاف سبی شہرمیں مکمل شٹرڈوان ہرتال کاروبار زندگی معطل

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:21

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) سانحہ مستونگ کے خلاف سبی شہرمیں مکمل شٹرڈوان ہرتال کاروبار زندگی معطل بلوچستان متحدہ محازکے کارکناں کا احتجاجی گشت پویس کی جانب سے شہر بھر میں سیکورٹی ہالی الرٹ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مستونگ میں انتخابی جلسہ کے دوران خودکش حملہ کے واقعہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و متحدہ محاز کے مرکزی چیئرمین نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت 160افراد کی شہادت اور سینکڑوں افراد کے ذخمی ہونے کے خلاف متحدہ محاز کی کال پر بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا شہر بھر میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ متحدہ محاز کے کارکنان احتجاجی گشت بھی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا سبی میں یوم سیاہ کے موقع پر سیکورٹی ہالی الرٹ رہی پویس کی جانب سے شہر بھر میں گشت میں بھی اضافہ کیا گیا سبی شہر میں بھی سانحہ کے خلاف سوگ منایا گیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں