سر دار اختر مینگل نے بلوچستان سے میر غلام نبی مری کوسینٹ کا ٹکٹ دیکر پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں، ادا کریم بلوچ

جمعہ 11 جنوری 2019 22:04

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بی این پی بولان کے آرگنائرنگ کمیٹی کے رکن ادا کریم بلوچ،میر غلام ربانی مینگل ،علی مرد کرد ،بابے لہڑی ،میر الطاف رند،بلال سمالانی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ بی این پی کے قائد سر دار اختر مینگل نے بلوچستان سے میر غلام نبی مری کوسینٹ کا ٹکٹ دیکر پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر غلام نبی مری کی پارٹی خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں اور ان کی پارٹی خدمات کھلی کتاب کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ میر غلام نبی مری ایک نظریاتی بے لوث خدمت گار ،ورکروں سے محبت اور شفقت رکھنے والے عظیم انسان ہے انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے اس فیصلے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں