سبی سمیت گردونواح میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے،سید زاہد شاہ

متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں نتہا نہیں چھوڑیں گے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہ کر سیلاب متاثرین زمیندارون کے نقصانات کا ازالہ کرے گی قدرتی آفات کو ہمیں ہمت و صبر سے مقابلہ کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

بدھ 24 اپریل 2019 22:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سبی سمیت گردونواح میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں نتہا نہیں چھوڑیں گے ضلعی انتظامیہ وسائل میں رہ کر سیلاب متاثرین زمیندارون کے نقصانات کا ازالہ کرے گی قدرتی آفات کو ہمیں ہمت و صبر سے مقابلہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف سینئر صحافی ناشاد بلوچ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی ، پریس سیکرٹری رئیس یوسف علی ہانبھی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی جانب سے امتحان ہے جس میں کامیابی کے لئے ہمیں لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہونے والے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کا استعمال ممکن بنا رہی ہیں اس بات کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے گاؤں بکھڑا، چانڈیہ ، سلطان کوٹ چاچڑ لہڑی بختیار آباد میں تباہی مچا دی ہے ہزروں ایکٹر پر کھڑی گندم کی تیار فصل تباہ ہوئی جس سے نہ صرف زمینداروں کا نقصان ہوا بلکہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہوئی انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے درجنوں ٹیوٹ ویل رابط سٹرکیں مکمل ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں انتظامیہ آفیسران نے جس بہتر انداز سے لوگوں کی مدد کی وہ قابل تقریب ہے انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے لوگوں کو جو نقصان ہوا اس کے ازالے کے لئے سروئے کاکام شروع کردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو امدادی سامان و ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سیلابی ریلوں سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کریں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت ھال سے بروقت نمٹا جاسکے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ ہم لوگوں کو بہتر انداز سے ہر وہ سامان فراہم کرسکیں جن کی انہیں ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرین کے نقصانات کو ازالہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں