ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 21 ستمبر 2020 22:36

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرہ پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے،ضلع بھر میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،والدین،سول سوسائٹی ،قبائلی عمائدین ،این جی اوز اور علماء کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد اکبر سولنگی کا افتتاحی تقریب سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق ضلع سبی میں آج 21ستمبرسے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو25ستمبر تک جاری رہے گا ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی محمد اکبر سولنگی،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی نے بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے افتتاحی تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی پولیو مہم کے دوران غفلت اور لاپروہی کو کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سبی محمد اکبر سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 25 یونین کونسل میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 25زونل سپروائزر،56 ایریا انچارج تعنیات کر دیئے گئے ہیں جبکہ 48 فکسڈ سنٹر اور208 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے خواتین ورکرز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں گے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن۔

(جاری ہے)

ویگن آڈہ۔بس آڈہ۔قومی شاہراہ ،اسکول ،مدرسہ سمیت تفریحی مقامات پر بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران اگر کوئی بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ڈی ایچ او آفس سبی یا پرانا ہسپتال آکر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیںانہوں نے کہا کہ والدین،سول سوسائٹی ،قبائلی عمائدین ،این جی اوز اور علماء کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں