یوم پاکستان 23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ‘ شاہد سلیم قریشی

جمعرات 23 مارچ 2023 22:48

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) سرکٹ ہائوس سبی میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی تھے ،شہر کے مختلف مقامات پر بھی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے یوم پاکستان 23مارچ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سبی کے زیر اہتمام سرکٹ ہائوس میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی تھے تقریب میں ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جھکرانی ،ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی ‘ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر‘اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی ،ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلیفئر میر دین محمد مری،ڈی ایس پی عبدالحفیظ جھکرانی ،پرنسپل ڈگری کالج سبی محمد سرور گولہ ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اختر کھیتران ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق سولنگی ،ایکسین پبلک ہیلتھ فرخ شہزاد ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد ایاز داجلی ،ایس ڈی او بی اینڈ آر عبدالغفار گشکوری سمیت ضلعی آفیسران نے کثیر تعداد میںشرکت کی اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے قومی پرچم لہرا کر پرچم کشائی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی تقریب میں پرچم کشائی کے موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،پرچم کشائی کے تقریب میں کمشنر سبی ڈویژن نے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان 23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 1940میں اسی دن لاہور میں تاریخی قرار دادپاکستان منظور کی گئی تھی اوربر صغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کی جدو جہد کا آغاز کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کی بیش بہا قربانیوں اور بے مثال جدو جہد کے بعد وہ اپنے لئے ایک آزاد اور خود مختار وطن پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیئے کہ ہم مکمل اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے قومی یکجہتی،ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے علاوہ ازیں یوم پاکستان کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے محکمہ ایجوکشن سبی کے زیر اہتمام بھی مختلف اسکولوں میں تقریب منعقد کئے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں