سبی جیل کا قیدی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا

پیر 31 اگست 2015 22:46

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کلی دومحمد سبی کارہائیشی حاجی عبدالوحید ولد حاجی رحیم خان غلام بولک جو سٹی تھانہ سبی کے درج ایف آئی آر نمبر337/f.

(جاری ہے)

34کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل سبی میں قید تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگی جس کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا تاہم مذکورہ قید ی راستے ہی میں جان کی بازی ہار گیا ہسپتال زرائع کے مطابق مذکورہ قیدی کو دل کادورہ پڑا تھا جس کے باعث جان بحق ہوگیا جیل حکام نے تحقیقات شروع کردی رات گئے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں