65سالوں سے بلوچستان کی عوام کے حقوق غصب کئے جارہے ہیں ، بجلی گیس بلوچستان میں پیدا ہوتی ہے لیکن پنجاب اور دیگر صوبوں کی عوام اس سے فائدہ اٹھا رہے ہے سابق حکمرانوں کی بدولت آج بلوچستان مسائل کا گڑھ بن چکا ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چیف آف رندسردار یار محمد رند کا جلسے سے خطاب

جمعہ 23 اکتوبر 2015 22:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) رند قبائل کے سربراہ ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چیف آف رندسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 65سالوں سے بلوچستان کی عوام کے حقوق غصب کئے جارہے ہے بجلی گیس بلوچستان میں پیدا ہوتا ہے لیکن پنجاب اور دیگر صوبوں کی عوام اس سے فائدہ اٹھا رہے ہے سابق حکمرانوں کی بدولت آج بلوچستان مسائل کا گڑھ بن چکا ہے نیشنل پارٹی نے بھی عوام کو سبز باغ جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی رقم وآپس لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربی کینال کے علاقہ میں عظیم ایشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ میں آج بلوچستان سندھ کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے 24گھنٹوں کے نوٹس پر جس شاندار انداز سے استقبال کیا وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا بلوچستان کے پسے ہوئی لوگوں کے حقوق کے حصول کیلئے دوسال تک سوچنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کی تاکہ لوگوں مزدورں کسان نوجوانوں سب کے حقوق کیلئے جدوجہد کرسکیں انہوں نے کہا کہ قابلیت اہلیت اور ہمت صرف عمران خان کے پاس ہے جس نے اپنی محنت لگن سے اس وقت پاکستان کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا جب پاکستای ٹیم نے اپنی حوصلہ جذبہ ہار چکی تھی وہ عمران خان کی قیادت تھی جس نے ہمت سے کام لے کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا جو نہ تو کبھی بکے تھے اور نہ کبھی جھکے تھے ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد جس اسمبلیوں میں گئے تو صرف لوٹ مار اور اپنے بچوں کیلئے سب کچھ کیا غریب بے بس عوام سے جینے کا حوصلہ تک چھن لیا گیا چھوٹے صوبوں اور چھوٹے علاقوں کو پسماندہ رکھنے کا تسلسل برقرار رکھاسیاست دانوں نے جھوٹے جھوٹے وعدے کرکے اپنے مفادات کیلئے اپنے ضمیر کو فروخت کرکے پاکستان کیلئے مسائل ہی مسائل پیدا کردیا میاں براداراں ہو یا زرداری حکومت سب نے اپنے مفاد کیلئے پاکستانی عوام کو استعمال کیا بلوچستان کی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہاں سے وزیر اعظم منتخب ہوئے لیکن آج تک بلوچستان کی صورت حال 67سال سے مختلف نہ ہوسکی کئی بار وزیر اعلیٰ نصیر آباد سے منتخب ہوئے آج بھی بلوچستان کے کسان اپنے حالات پر رونے کے سوا کچھ نہ کرسکا این ایف سی ایورڈ جب بلوچستان کو ملا تو حکومت میں میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم تھا جب لوگ اسمبلیوں میں آئے تھے تو پھٹے ہوئے کوٹ تھے آج ان کی اربوں روپے کی جائیداد بن چکی ہے 8سو ارب بلوچستان کے سابقہ حکمرانوں نے کھا لیا سابق حکمرانوں کا احتساب کیوں نہ لیا جاتا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جب حکومت میں آئی تو عوام کو اس سے کئی امیدوں وابستہ تھی لیکن ڈاکٹر صاحب نے بھی بلوچستان کے عوام کا وراث نہ بن سکا انتخابات میں جو وعدے کئے گئے تھے وہ سب کے سب صرف خواب ہی کی طرح ثابت ہوئے کھاد بیج کیلئے آج بلوچستان کا کسان مزدور گھر گھر جاکر بھیک مانگ کر اپنی فیصل تیار کرتا ہے لیکن بلوچستان کے کسانوں کی محنت کا حق نہ ملتا آج بھی میری گندم فروحت کرنے کیلئے پڑی ہوئی ہے کوئی خریدار نہیں ملتا کیونکہ حکومت کی نااہلی سے بلوچستان بھر کے کسان محنت کش مسائل کا شکا ر ہوچکے ہے آج کے بلوچستان کے حکمران سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کا نوٹس اور احتساب صرف اس وجہ سے نہیں لے سکتے کہ کل ان کا کوئی اور احتساب نہ کرلے اب عوام سابق حکمرانوں کو احتساب کرے گی اور عوام کی محنت سے کمائی ہوئی ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا ،سردار یار محمد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادری نے جنگلابس میں اربوں روپے لگا دئیے میگا کرپشن کے تمام ریکارڈ برابر کردئیے آنے والے انتخابات میں عوام کی طاقت سے دونوں بھائیوں کو احتساب کیا جائے گا اٹک جیل ان کا گھر ہوگی شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت پر افسوس ہے وہ بہترین سیاست دان تھی میں ان کی عزت کرتا ہوں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائیں انہوں نے کاہ کہ زرداری نے کھپے کا نعرے لگایا آج اس نے بھی پاکستان کو لوٹ نے پر کوئی کسر نہیں چھوڑی زرداری نے تو بے نظیر بھٹو کے کفن تک کو فروخت کردیا بلوچستان میں بلوچوں نے جیلیں کاٹی شہید ہوئے لیکن کسی کے آگے نہیں جھکے ،اور نہ ہی کبھی اپنی سرزمین کا سودا کیا لیکن حکمرانوں نے نے صرف چند ٹکوں کیلئے عوام کو سودا کرچکے ہے ،چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے عوام اپنے ضمیر کی آواز سننے اور ایماندار محنتی سچے قائد عمران خان کا انتخاب کریں آو آج کے دن عہد کریں کہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن میں ملوث افراد کا احتساب کریں گے پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط فعال بنا کر ملکی مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پاکستای تحریک انصاف ملک بھر کی سب سے بڑی سیاسی پارلیمنٹ کی جماعت ہوگی جو عوام کی ووٹوں کی طقت سے اقتدار میں آئے گی عوام آنے والے انتخابات میں عمران خان کی قیادت پر اعتاد کریں اور ہمارا ساتھ دیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان ہی ملک کے واحد لیڈ ر ہیں جو پاکستای قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرسکیں ہیں انتخابات میں کامیاب ہوکر سرکاری ملازم کو ہم گھر کیلئے پلاٹ دیں گے نصیر آبادبائی پاس بنائیں گے عمران خان آنے والے انتخابات میں وزیراعظم بن کر ملک وقوم کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے ہمیں عمران خان کی قیادت پر فخر ہے ،چیف آف رند پاکستای تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سرداریار محمد رند کااسلام آباد سے سکھر آنے پررند قبائل و پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکناں نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر چےئر میں میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند،وڈیرہ عطائی خان رند، وڈیرہ فدا علی رند، میر حبیب الرحمن رند ،ملک فقیر محمد رند، حاجی محمد حیات رند ، ملک عارف علی ، سید طاہر علی ، ملک جاوید بلوچ، بابر جاوید، خرم حفیظ ، حاجی نصیب اللہ رند،وڈیرہ حسین خان رند، وڈیرہ علی احمد رندوڈیرہ تاجل خان ، وڈیرہ بشیر احمدرند، محمد یوسف چوٹائی، حاجی ریاض ،سید محمد علی شاہ، پاکستان تحریک انصاف سبی کے خان خجک ، شخ رشیدکے علاوہ سبی بولان نصیر آباد جعفرآباد سندھ بلوچستان کے سینکڑوں افراد موجود تھے چیف آف رند کو جلوس کی شکل میں پنڈال تک لایا گیا جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی داوٴد رند نے حاصل کی جلسہ عام سے حاجی غلام نبی، عاشق علی عمرانی میر گولہ خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پرایم کیو ایم کے رہنما رشید بنگلزئی نے اپنے سینکڑوں ساتھی کے ہمران ایم کیو ایم سے مستعفی ہوکر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں