موجودہ حکمرانوں سے عوام کا بھروسہ اٹھ چکا ہے سبی کی عوام ترقی اور خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی کو آنے والے عام انتخابات میں کامیاب بنائیں پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کرے گی

پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردارمحمد عمر گورگیج کی وفد سے گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 21:25

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سردارمحمد عمر گورگیج نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام کا بھروسہ اٹھ چکا ہے سبی کی عوام ترقی اور خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی کو آنے والے عام انتخابات میں کامیاب بنائیں پیپلز پارٹی عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کرے گی روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی کارکنان کے مسائل کے خاتمہ کیلئے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے سنہری اصولوں کا مشعل راہ بنارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بازئی ہاوٴس سبی میں صدارتی میدوار برائے ضلع سبی حاجی غلام رسول سیلاچی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپیپلز پارٹی سبی کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عبدالمالک جتک ، سیکرٹری انفارمیشن سید اصغر شاہ ، پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر کے امیدوار میر میوہ خان مگسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر حسین ، ضلعی صدر یوتھ ونگ نظام الدین دشتی ، جنرل سیکرٹری بابل جان جتوئی کے علاوہ معروف صحافی حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہر علی بھی موجود تھے سردار محمد عمرگورگیج نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک گیر سیاسی جماعت ہے جو عدم تشدد پر یقین رکھتی ہیں ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کارکناں کے مسائل کو بھی حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے پارٹی کارکنا ں پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے جو پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں وسائل میں رہ کر کارکناں کے مسائل کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بیروزگاری مہنگائی غریب اور مسائل کے تحفے دئیے جس کے باعث اب حکمرانوں پر عوام کا بھروسہ نہیں عوام کی نظر پیپلز پارٹی پہ لگی ہوئی ہیں جو مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں پیپلز پارٹی آنے والے عام انتخابات میں عوامی طاقت سے کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں جائے گی اور اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کی ذمہ داری پوری کرے گی کارکناں پیپلز پارٹی کا پیغام کونے کونے گھر گھر میں دیں شہید بے نظیر بھٹو کے سنہری اصولوں کو مشعل راہ بنا کر پارٹی کو فعال کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں پاکستان پیپلز پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل فعال کردار ادا کررہی ہیں کارکناں پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اس موقع پر حاجی غلام رسول سیلاچی نے پیپلز پارٹی کارکناں کے مسائل کے حوالے سے بھی آگہی فراہم کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں