کہ30 ستمبر کے رئیونڈ مارچ کا مقصد ملک سے کرپشن بدعنوانی کا خاتمہ اور ملک کی سلامتی واستحکام و بقاء کیلئے جدوجہد کرنا ہے ‘رائیونڈ مارچ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا

تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما چےئرمین ضلع کونسل بولان سردارزاہ سردار خان رند کا کارکنوں سے خطاب

بدھ 28 ستمبر 2016 23:21

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء ) تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما چےئرمین ضلع کونسل بولان سردارزاہ سردار خان رند نے کہا ہے کہ30 ستمبر کے رئیونڈ مارچ کا مقصد ملک سے کرپشن بدعنوانی کا خاتمہ اور ملک کی سلامتی واستحکام و بقاء کیلئے جدوجہد کرنا ہے رائیونڈ مارچ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے کے موقع پر سینکڑوں کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میر سردار خان رند نے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کی بدولت ملک اربوں روپے کا مقروض ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا بنیادی مقصد ملک کے خزانے کو لوٹنے والوں سے دولت کو واپس لینا ہے ہم ملک کی سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچستان سمیت پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن حکمرانوں اور ماضی میں چوروں لٹیروں نے بے دردری سے ملک کو لوٹ کسی نے ملک اور عوام کے مفاد پر توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں بلوچستان سے سینکڑوں افراد کی شرکت سے ثابت ہوچکا ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ملک سے کرپشن لوٹ مار کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام محب وطن شہری پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں واضح رہے کہ ضلع بولان سبی سے 600سے زائد گاڑیوں کا قافلہ رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں