بلاول بھٹو کو جیالے نے زہرہ مہرہ پتھر سے بنائے پی پی پی کا جھنڈے کا تحفہ پیش کیا

سلیکٹیڈ سلیکٹرز کو خوش کرنے میں مصروف ہیں،عمران خان اور مودی میں کوئی فرق نہیں ہے، بلاول بھٹو زر داری

جمعہ 23 اگست 2019 23:21

بلاول بھٹو کو جیالے نے زہرہ مہرہ پتھر سے بنائے پی پی پی کا جھنڈے کا تحفہ پیش کیا
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کو جیالے نے زہرہ مہرہ پتھر سے بنائے پی پی پی کا جھنڈے کا تحفہ پیش کیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شگر پہنچے ،بلاول بھٹو کو جیالے نے زہرہ مہرہ پتھر سے بنائے پی پی پی کا جھنڈے کا تحفہ پیش کیا۔کارکنوں اور جیالوں کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ سلیکٹیڈ سلیکٹرز کو خوش کرنے میں مصروف ہیں،عمران خان اور مودی میں کوئی فرق نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ گلگت بلتستان کی حقوق کے لیے جنگ لڑتا رہوں گا۔انہوںنے کہاکہ خطے کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لینے کے باوجود ملک میں مہنگائی کی سونامی آ چکی ہے، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مودی اور خان کی سودا بازی کو بے نقاب کرئے گی اور کشمیریوں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اپنے دورے کے پانچویں روز صبح روندو کیلئے روانہ ہوئے تو راستے میں جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز سے سجے استقبالیہ گیٹس لگا کر عوام اور جیالوں نے پرتپاک استقبال کیا، روندو میں بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن میں شرکت کی بعدازاں وہ روندو سے ضلع شگر روانہ ہوئے جہاں پارٹی جیالوں نے اپنے نوجوان قائد کا پٴْرتپاک استقبال کیا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں