وانا میڈیکل ریپ یونین کا مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کی بازیابی کے حق میں وانا پریس کلب کے سامنے اور وانارستم بازار میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:12

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) وانا میڈیکل ریپ یونین کا مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کی بازیابی کے حق میں وانا پریس کلب کے سامنے اور وانارستم بازار میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے بینرز اور پلے کا رڈز اٹھارکھے تھے۔جس پر’’ڈاکٹر نورحنان وزیر کی بازیابی اور ڈاکٹر ز کو تحفظ دو‘‘کے نعرے درج تھے۔وانا میڈیکل ریپ یونین کے صدر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس حکام فوری طور پر انکی بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

دوسری جانب وانا رستم بازار میں سیاسی اتحاد وتاجربرادری نے آمن و آمان قائم کرنے و مغوی ڈاکٹر نورحنان وزیر کی بازیابی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر آمان اللہ وزیر،اے این پی آیاز وزیراور پی پی پی رہنماء عمران مخلص وزیر و دیگر کررہے تھے اور حکومت سے مطالبات پیش کئے کہ ضلع ٹانک سے تمام دفاتر ضلع جنوبی وزیرستان منتقل کئے جائیں ا ور تحصیل سطح پر آفسز قائم کئے جائیں،آئندہ اے ڈی پی کی تقسیم آبادی کی بنیادی پر پر ہوناچاہئے،وانا ڈگری کالج،سام کالج اور لدھا کالج کو انٹرا ور ڈگری لیول پر سٹاف مہیا کی جائے،ہسپتالوں میں ڈاکٹر وں کی حاضریاں ودیگر سہولیات یقینی بنایا جائے،صحت کا رڈز کا اجراء کیا جائے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بند فنڈز ریلیز کی جائے،حکومت ڈی پی او کو فوراًً تبدیل کیا جائے کیونکہ ڈی پی او لوگوں پر جعلی ایف آئی آر درج کئے جارہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں،۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے ڈاکٹر نورحنان وزیر کی اغوا ہونے سے تمام سرکاری ونجی کلینکس بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر آئندہ 24گھنٹوں میں مغوی ڈاکٹر کو باحفاظت بازیاب نہ کیا تو ہم مزید مظاہرے اور دھرنے دینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں