پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کی تیز تر ترقی کے لئے خصوصی اقدامات شروع کردیئے

دیگر شعبوں کی ترقی دینے کے علاوہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ،علاقے میں تعلیم کی کمی ہے اس کو دور کرنے کے لئے مزید ادارے کھولیں گے،کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:09

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کی تیز تر ترقی کے لئے خصوصی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ دیگر شعبوں کی ترقی دینے کے علاوہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔علاقے میں تعلیم کی کمی ہے اس کو دور کرنے کے لئے مزید ادارے کھولیں گے۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر کا دو روزہ دورہ ٹرائیبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان مکمل ہوگیا۔

اس مو قع پر کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف ، جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر محمد یخی اخونزادہ ۔ پاک آرمی پچپن بریگڈ کے بریگڈئیر واجد بھی تھے۔۔ کور کمانڈر پشاور نے وانا میں وزیر ،محسود ،برکی ،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے عمائدین کے ساتھ ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دو روزہ دورہ کے موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر نے وانا میں احمد زئی وزیر ،محسود ،برکی اقوام ،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے عمائدین کے ساتھ ملاقات کی ۔

اور ایک ایک قبائلی کے ساتھ ہاتھ ملاکر ان کی خیریت دریافت کی اور علاقے کی صورتحال پر بھی ان کے ساتھ باتچیت کی ۔ قبائلی عمائدین نے کور کمانڈر پشاور کو اپنے درمیان میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔ کور کمانڈر پشاور نے ہفتہ کے دن جنوبی وزیرستان کے وادی کانی گرم کا دورہ کیا ۔ اور پاک ارمی پچپن بریگڈ کانی گرم میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی اقوام کے سنئیر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی ۔

کور کمانڈر نے صحافیوں سے ان کی مشکلات اور مسائل کا پتہ کیا ۔ قبائلی عمائدین اور قبائلی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر کا کہناتھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے بعد اب یہاں تیز تر ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے ۔تاکہ یہاں کے قبائلیوں کی معیار زندگی بہتر کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں تعلیم کی کمی ہے اس کمی کو دور کرنے کے لئے پاک فوج نے یہاں دو کیڈٹ کالج اور کئی آرمی پبلک سکول کھول رکھے ہیں۔

اور مذید تعلیمی ادارے بھی کھولیں گے۔انھوں نے جنوبی وزیرستان میں یونیورسٹی کیمپس کھولنے کی بھی یقین دہانی کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں ۔ کور کمانڈر پشاور نے قبائلی عمائدین اور قبائلی صحافیوں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں دیر پا امن کے قیام اور تیز تر ترقی کے لئے پاک فوج اور سول انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں ۔ تاکہ علاقے کو ترقی دیکر ملک کے دیگرعلاقوں کے برابر لائے جاسکیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں