جنوبی وزیرستان ،وانا پریس کلب میں احمدزائی وزیر قبائلی مشران کا گرما گرم پریس کانفرنس

افغانستان میں ملی فورسز کے ہاتھوں بے دردی سے شہید ہونے والے آٹھ وزیرستانیوں کی شدید الفاظ میں مذمت افغان کٹھ پتلی حکومت کا یہ کاروائی ہمارے دلوں پر خنجر مارنے کی متراف ہے ،اقوام متحدہ،ہیومن رائٹس کمیشن اور افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے سے تحقیقات کرنے کا پرزور مطالبہ

منگل 12 مارچ 2019 15:02

جنوبی وزیرستان ،وانا پریس کلب میں احمدزائی وزیر قبائلی مشران کا گرما گرم پریس کانفرنس
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) جنوبی وزیرستان ،وانا پریس کلب میں احمدزائی وزیر قبائلی مشران کا گرما گرم پریس کانفرنس ،افغانستان میں ملی فورسز کے ہاتھوں بے دردی سے شہید ہونے والے آٹھ وزیرستانیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، افغان کٹھ پتلی حکومت کا یہ کاروائی ہمارے دلوں پر خنجر مارنے کی متراف ہے ،اقوام متحدہ،ہیومن رائٹس کمیشن اور افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے سے تحقیقات کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں ۔

وانا پریس کلب میں قبائلی مشران ملک ریز محمد وزیر ملک نظام الدین وزیر اور سابق قومی اسمبلی امیدوار حافظ الامین وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز افغانستان کے پکتیکہ صوبہ برمل میں ملی فورسز نے آٹھ وزیرستانیوں کو گھروں سے نکال کر بدترین تشدد کا نشانہ بناکر بے دردی سے شہید کردیا گیا تھا جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں لہذا اس دردناک واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔

(جاری ہے)

قبائلی مشران نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے آٹھ وزیرستانی میں ایک ہی خاندان کے چاربندے ہیں جو بھائی ہیں کیا اس ظلم سے بڑھ کر اور کوئی بڑا ظلم ہوسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کیلئے افغان فورسز نے قبائلیوں کے ساتھ وحشیانہ ظلم رواں کررکھا ہے جواب ہماری برداشت سے باہربات ہے لہذا ہم اپنے شہیدوں پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افراد شمالی وزیرستان کے تحصیل شیوہ کے رہنے والے تھے روزگار کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے لیکن بدقسمتی سے ملی فورسز نے انکو شہید کرکے ظلم کاایک اور داستان قائم کردیا جو نہ بھولا دینے والی داستان ہے ۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت ،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ و داخلہ سے آپیل کی جاتی ہے کہ افغان کٹھ پتلی حکومت سے پوچھ لیا جائے اور اس واقعے کو اپنی تحت تک پہنچایا جائے اور انکی واضاحت کی جائے کہ کیوں ان بے گناہ لوگوں کو شہید کردیا گیا ۔قبائلی مشران نے کہا کہ اگر حکومت نے اس واقعے کا نوٹس نہیں لیا تو ہم خو د جاکر ان شہیدوں کا پوچھیں گے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں