جنوبی وزیرستان الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے وانا پریس کلب کیلئے ہینڈپمپ کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:37

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) جنوبی وزیرستان الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے وانا پریس کلب کیلئے ہینڈپمپ کاباقاعدہ افتتاح کردیاجبکہ ساتھ ساتھ پریس کلب کے احاطے میں فاؤنڈیشن کے جی ایس سیف الرحمان وزیر نے جے آئی کے ضلعی امیر ندیم وزیر کو ایمبولینس کی چابی بھی حوالہ کئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سیف الرحمن وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن وانا میں ابتک120یتیم بچوں کو فری ایجوکیشن فراہم کرنے، 100سے زائد معزور افراد کو ویل چیئرزدینیاور وانا میں افغان کالونی کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ہینڈپمپ پر کام شروع کردیا ہے اس کے علاوہ جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان کیدیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ندیم وزیر، جی ایس عبدالوہاب وزیر، بزرگ سیاستدان رہنماء حسن خان وزیر، یوتھ صدر زرولی وزیر اور نورحمان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ضلعی امیر ندیم وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وزیرستان کے لوگوں کی خدمت کرکے انکی مشکلات ختم کی جائے اور عوام کی تمام تر ضروریات انکی دہلیز پر مہیا کی جاسکے

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں