وانا،نامعلوم افراد کا تھانے پر ہلکے ،بھاری ہتھیاروں سے حملہ، پولیس سپاہی شہید ، نماز جنازہ ادا کردی گئی

بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے امن کی خاطر قربانیاں دیتے رہیںگے ،دشمن کو شکست خوردہ کرینگے،ڈپٹی کمشنر امجد معراج

ہفتہ 13 اگست 2022 16:40

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) نامعلوم افراد نے تحصیل اعظم ورسک تھانہ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ایک پولیس سپاہی نسیم یارگل خیل شہید ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ درمیانی شب یعنی رات گیارہ بجے نامعلوم افراد کی جانب سے اعظم ورسک تھانہ پر حملہ کیاگیا جس میں مبینہ طور پر سپاہی نسیم یارگل خیل شہید ہوگیا جبکہ تھانہ میں کھڑی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں شہید ہونیوالے سپاہی نسیم اللہ کی نماز جنازہ وانا ایف سی کیمپ ڈی پی او آفس پولیس لائن جرگہ حال میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی سی ساوتھ وزیر ستان امجد معراج ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی، ڈی ایس پی پولیس اقبال بلوچ اور نادر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان نے شرکت کی۔پولیس جوانوں نے شہید کو سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے اور چادر چڑھائی ۔جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید کی ڈیڈباڈی ایمبولنس کے ذریعے آبائی گائوں شین ورسک روانہ کردی۔اس موقع پر ڈی سی امجد معراج اور ڈی ایس پی اقبال بلو چ نے کہاکہ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے امن کی خاطر قربانیاں دیتے رہیںگے اور دشمن کو شکست خوردہ کرینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں