کشمور کے قریب پانی بھرنے پر جھگڑا ، نوجوان قتل

پیر 16 مئی 2022 15:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) کشمور کے قریب پانی بھرنے کی معمولی بات پر جھگڑا ، نوجوان كوفائرنگ کرقتل کردیا گیا ۔ پیر کوترجمان کشمور پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمور کے قریب تهانہ آر ڈی 109 کی حدود میں گاؤں کے لوگ ہینڈ پمپ سے پانی بھر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

نوجوان محمد حنیف شیخ نے وہاں موجود ملزم علی جان بلهانی كو پانی بھرنے سے روكا اور کہا کہ پہلے خواتین کو پانی بھرنے دیں اس کے بعد آپ بھریں ،اس معمولی بات پر ملزم علی جان نے فائرنگ کر کے 20سالہ نوجوان محمد حنیف شیخ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں