سکھر اور خیر پور میں بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 18 مئی 2022 16:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) سکھر اور خیر پور میں بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری رہی ۔صوبائی وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کی خصوصی ہدایت پر بغیر رجسٹریشن ، اپلائیڈ فار، ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوسرے روز ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خلیل احمد مہر اور ایکسائیز آفیسر امداد پنھیار، انسپکٹر قمر عباس عباسی اور انسپکٹر دلاور شیخ کی رہنمائی میں متعلقہ ٹیم نے ببرلوء اور کوٹ بنگلو کے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ کی200 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا جہاں 40 سے زائد گاڑیوں کو قانون کے مطابق چیک کرتے ہوئے 182712 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصولی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خلیل احمد مہرنے شہریوں اور گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی بروقت کریں۔ قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے مالکان کی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں