شہیدصحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے ، سکھر پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال جاری

بدھ 22 نومبر 2023 23:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) شہیدصحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے ، سکھر پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے سنیئر صحافی و نجی ٹی وی کے اینکر پرسن شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یو جے کے زیر اہتمام احتجاجی طور پر علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا ، علامتی بھوک ہڑتال کی قیادت ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار نے کی جبکہ احتجاج میں صحافی رہنماو ں میں جلال الدین بھیو ، شہزاد تابانی ،میڈم سحرش کھوکھر خالد بھانبھن ،نصر اللہ وسیر دیگر شامل تھے ، اس موقع پر رہنماں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ بیت گئے ہیں لیکن افسوس شہید صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ،صحافی برادری کے احتجاجوں کے باوجود سکھر پولیس کی کارکردگی نے کوئی بہترنتیجہ نہیں دیا ہے ، اس طرح کے رویئے سے مختلف شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ جب تک شہید جان محمد مہر کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا احتجاجی تحریک جاری رکھی جائیگی۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں