ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سکھرکی معصوم بچے کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت

جمعہ 29 مارچ 2024 23:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سکھرانچار ج نعیم خان و اراکین کمیٹی نے سکھر میں بے گناہ معصوم بچے کے بے رحمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہر میں لوٹ مار ، ڈکیتی ، رہزنی ، دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، جاری کردہ بیان میں مذکوہ ذمہ داروں نے سکھر مدینہ کالونی میں معصوم بچے کو زیادتی کے بعد شہید کرنے اور پولیس کی ملزمان کے خلاف بڑی مشکل سے FIR کاٹنے پر شدید غصے کا اظہار جب کہ مظلوم کو اس کے دروازے پر انصاف ملنا چاہییے تھا گھر میں بچے کی نعش رکھی ہے اور باپ تھانے کے چکر لگا رہا اہل علاقہ کے اشتعال میں آنے پر پریس کلب روڈ بلاک کرنے ٹائیر جلانے پر شدید نعرے بازی کی تو پولیس نے مجبور ہو کر FIR کاٹی اپنا فرض سمجھ کر یا انسانیت کے ناتے سے FIR نہیں کاٹی گ?ی اور FIR میں اہم ملزمان کو شامل نہیں کیا گیا ہم چیف جسٹس ا?ف پاکستان سے ا?رمی چیف سیوفاقی وزیر قانون سے گورنر سندھ سے اور قانون نافز کرنے والے اداروں سے درخواست کرتے ہیں اس ملک کی 98% فیصد ا?بادی غریبوں کی ہے انہیں انصاف نہیں ملے گا تو یہ کہاں جائیں گے ہم ایس ایس پی سکھر سے درخواست کرتے ہیں کہ جہاں اسے اوباش شرابی چرسی یا کسی بھی قسم کا نشا کرنے والوں کی اوطاقیں ہیں انہیں فوراً بند کرایا جا? چاہیے کو? کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبران انور ملک ساجد غوری سراج خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں