سندھ کے نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار بھی سیلاب و بارش کا شکارہوگئے

بدھ 7 ستمبر 2022 23:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2022ء) سندھ کے نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار بھی سیلاب و بارش کا شکارہوگئے ہیں حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع و شہروں سے تعلق رکھنے والے سیلاب و بارش متاثر فنکاروں ، گلوگاروں ، موسیقاروں و دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے جلال جوگی ، بابو مستوئی ، اختیار سموں ، نادر ابڑو ، محبوب فقیر ، دلبر فقیر ، معشوق فقیر و دیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں موسیقی کے آلات و مذمتی بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی بازی اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ان کے مکانات گر گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے بیمار ہیں اور ہمارے پاس ان کے علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں، حکومت نے ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکرمالی مدد سمیت ریلیف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں