صوابی، مسجد سے بیٹریاں چوری کرنیوالا بین الضلاعی ملزم گرفتار ، ایک شخص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا

پیر 8 اپریل 2024 21:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) تھانہ کالوخان پولیس چوکی اعظم نے مسجد سے بیٹریاں چوری کرنے والا بین الضلاعی ملزم کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ دو عدد بیٹریاں برآمد کرلیں جبکہ دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کرکے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی مقدمہ فقیر محمد سکنہ چارباغ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انکے محلے مسجد سے نامعلوم چور نے دو عدد بیٹریاں 200/200 واٹ سرقہ کرکے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ عجب خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان کی نگرانی میں چوکی اعظم آباد انچارج اے ایس آئی وسیع اللہ خان معہ نفری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مدعی کی نشاندہی پر اور علاقہ میں پتہ براری کرتے ہوئے مسجد سے چوری کرنے والا چور سلمان خان سکنہ میرہ طوطالئی ضلع بونیر کا سراغ لگاکر گرفتار کیا گیا،دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے قبضہ سے چوری شدہ دو عدد سولر بیٹریاں برآمد کی گئی۔مزید تفتیش شروع۔دریں اثنا چوکی اعظم آباد وسیع اللہ خان معہ نفری پولیس نے دوران گشت ملزم عبداللہ عرف شاٹو سکنہ سیرئی چارباغ کو قابو کرکے قبضہ سے کلاشنکوف سمیت برآمد کرکے ملزم کو حوالات میں بند کیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں