مختلف وارداتوں میں راہگیر بچے سمیت 4افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا

پیر 8 اپریل 2024 21:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) مختلف وارداتوں میں راہگیر بچے سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق پائپ چوک محلہ معظم خیل میں دو فریقین کے مابین پرانی دشمنی پر فائرنگ سے فریق اول سے عمیر اور 8سالہ راہگیر بچہ بسام جاں بحق جبکہ ایک راہگیر شیردراز خان زخمی ہوگئے پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے دریں اثنا فقیرزادہ سکنہ شلخے بانڈہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا حسین اللہ معمول کے مطابق مصطفی خان بانڈہ سے دودھ لانے کیلئے افطاری سے قبل گیا تھا افطاری تک واپس نہ آنے پر ہم نے تلاش شروع کردی ،اس دوران اس کے ایک دوست نے اطلاع دی کہ میں نے افطاری کے وقت فائرنگ کی آواز سنی جب میں جائے وقوعہ شگء درنگونہ مانیری ونڈ چونترو قدرے پر پہنچا تو وہ قتل شدہ پڑا تھا جسے نامعلوم ملزم یا ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ۔

(جاری ہے)

موضع جگناتھ کے مقام پر پیہور ہائی لیول کینال میں سولہ سالہ نوجوان لقمان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے لاش کو مقامی غوطہ خوروں اور ریسیکو کی ٹیم نے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں