صوابی ڈیموکریٹک الائنس کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

بدھ 28 نومبر 2018 23:09

صوابی۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) صوابی ڈیموکریٹک الائنس کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے صدر محمد جمیل مرغز کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لئے خالی سیٹوں پرایس ڈی اے کا متفقہ امیدواروں کا اعلان اور مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکٹری محمد اشفاق ایڈوکیٹ کے علاوہ اے این پی کے شہریار خان،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مولانا عطاالحق درویش،مولاناہارون خان،جماعت اسلامی کے میاں افتخار باچہ،عثمان شیر،عبدالسلام ایدوکیٹ،مسلم لیگ ن کے حاجی دلدار خان ،یاسر خان،پیپلز پارٹی کے جاوید انقلابی قومی وطن پارٹی کے رہنما اور دیگر نے شرکت کی․اجلاس میں صوابی کے خالی سیٹوں کے لئے یوسی سلیم خان سے تحصیل سیٹ کے لئے عثمان شیر،ڈاگئی سے ضلعی سیٹ کے لئے ڈاکٹر اشرف،لاہور سے ضلعی سیٹ کے لئے مفتی شہاب الدین،کلابٹ سے تحصیل سیٹ کے لئے عابد زمان اور کھنڈہ سے ضلعی سیٹ کے لئے محمد خان ایس ڈی اے کے متفقہ امیدوار ہونگے اور مشترکہ انتخابی مہم چلایا جا ئیگا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں