ویمن یونیورسٹی صوابی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کا خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریری مقابلے کا انعقاد

منگل 12 مارچ 2024 20:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) ویمن یونیورسٹی صوابی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے 16 سے زیادہ طالبات نے اس تقریب میں حصہ لیا، جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی فصاحت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

اس تقریب میں یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رئیسہ، اسلامیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عالیہ، شعبہ صحافت کے سربراہ وسیم خٹک اور سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے انچارج اور مس۔

(جاری ہے)

فریال، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر شامل تھیں ۔ انگلش کیٹیگری میں لائبہ عمیر نے پہلی پوزیشن ،میمونہ فیاض نے دوسری پوزیشن اورعائشہ صالح نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اردو کیٹیگری میں عروج طارق پہلی پوزیشن ہولڈر بن کر ابھری، ہدی بشیر نے دوسری اور صبا گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر رئسیہ کا کہنا تھا کہ طالبات کی آج کے دن کے مناسبت یہ تقریری مقابلہ منعقد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وومن ینیورسٹی صوابی کی طالبات کسی سے کم نہیں ہیں وہ ہر فیلڈ میں اپنا لوہا منواسکتی ہیں انہوں نے طالبات سے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں