صوابی ،دو ملزمان گرفتار،آلہ قتل مختلف بور کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

اتوار 7 اپریل 2024 20:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے آلہ قتل مختلف بور کے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی انسپکٹر لیاقت شاہ خان معہ پولیس ٹیم نے دو ٹارگٹ کلرز عادل اور اسماعیل کو دھر لیے ملزمان نے اجرت لیکر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو مارنے کا اعتراف کیا ہے ،انہوں نے مقتول شہاب اور مجروح حبیب کو گولیوں سے بوند ڈالنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے ،پولیس نے دوران تفتیش مذکورہ ملزمان سے مسمی *شہاب* کے پستول بھی برآمد کرلی،جبکہ آلہ قتل / آلہ ضرر دو عدد پستول ایک عدد ریپریٹر اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور آلہ رابطہ دو عدد موبائل فونز بھی برآمد کیا گیاڈی پی او صوابی نے پولیس ٹیم کو شاباسی اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجرتی قاتلان معاشرے کے ناسور ہوتے ہیں چند پیسوں کے عوض سے کئی بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوتے ہیں۔صوابی پولیس اس طرح معاشرے کے ناسور کیخلاف روایتی پولیسنگ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اجرتی قاتلان کو گرفتار کر رہے ہیں۔عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد اس طرح ناسور کے خلاف پولیس کو مطلع کیا کریں اور ضلع سے قتل و سنگین دشمنیوں کی خاتمہ کیا جائے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں