صوابی ،عیدالفطر کے دوران مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2024 03:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ضلع صوابی میں عیدالفطر کے دوران مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے صوابی مردان روڈ پر ناڑو باںڈہ سٹاپ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اہکار بحرالامین اور اس کی کمسن بچی جاں بحق جبکہ بھائی رازق آمین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

موضع مینء میں 32 سالہ قمر زیب نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو پھانسی دے کر زندگی کا خاتمہ کردیا کنڈ پارک صوابی کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران کامرہ پنجاب کا رہائشی عمر ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا اسی طرح جہانگیرہ پل کے مقام پر دریائے کابل میں کشتی جھولنے سے چار سالہ بچہ گر جانے سے جاں بحق ہو گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں