ژ* پاکستا ن میں پہلی بار مالم جبہ کی گرین ویلی میں گراس اسکی انگ کا آغاز

ج*قابلوں میں مقامی 90بچوں نے حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

ٰ سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستا ن میں پہلی بار مالم جبہ کی گرین ویلی میں گراس اسکی انگ کا آغاز ہوگیا ، بچوں نے گراس اسکی انگ کے مقابلوں میں مقامی 90بچوں نے حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ،جی ایم پیروارث شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔سیاح بھی اس منفرد کھیل کے خوب مزے لے رہے ہیں ،گرین ویلی میں سیاح گالف ،ٹیوبینگ اور نیزہ بازی سے بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ،گرین ویلی میں آئس ہاکی بھی جلد شروع کی جائے گی ،ملم جبہ کی گرین ویلی اونچے پہاڑوں اور ہرے جنگلات کے بیچوں بیچ جنت نظیر وادی میں جہاں پہلی بار ’’گراس اسکی انگ‘‘کے دلچسپ کھیل کا بھی آغاز ہوگیا ہے اب سیاح سردی اور گرمی دونوں موسموں میں اسکی انگ کے مزے لے سکیں گے ،ملک بھر سے آنے والے سیاح بھی گراس اسکی انگ کے دیوانے نکلے اور گرکر سنبھلنااور سنبھل گرنے کے باوجود حوصلہ نہ ہارا اور کھیل سیکھنے میں مگن رہے ، گرین ویلی میں مالم جبہ کے مقامی نوے بچوں کو اس کھیل کے گُر بھی سکھائے جارہے ہیں ہونہار بچوں میں مقامی بچیاں بھی شامل ہیں جو پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے بھی پُرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

گرین وین کے جی ایم پیروارث شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ذیادہ تر لوگ اسکی انگ کے لئے آتے ہیں ہم نے یہ شروع کردیا ہے اور اب گرمیوں میں سیاح اسکی انگ سے لطف اندوز ہوں گے جبکہ یہاں پر ارچری ،گالف اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی شروع کردی گئی ہیں جبکہ مزید تفریحی سرگرمیوں کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں