عوام نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،ڈاکٹرامجدعلی

پیر 25 مارچ 2024 21:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران نے ہمارے گزشتہ دور حکومت میں مفاد عامہ کے ترقیاتی کاموں کو بہترین انداز میں مکمل کیا تھا جس پر میں شکر گزار ہوں اس دفعہ بھی توقع ہے کہ تمام افسران عوام دوست ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حلقہ پی کے سات میں ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھیں گے ،عوام نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے اسلئے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے جہاں سے ترقی و خوشحالی کا سفر رکا تھا وہاں سے دوبارہ شروع کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے آفس بریکوٹ میں حلقہ پی کے سات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل بریکوٹ کے چیئرمین کاشف علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ،ٹی ایم او بریکوٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخواتین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو سوات 1 ڈویڑن، ایکسین ایریگیشن و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوات،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ,ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈائریکٹر واٹر اینڈ سوئل کنزرویش سوات، انچارج سولرائزیشن پی کے سات پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ یونیورسٹی سوات اور زیڈ کے بی کمپنی کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی محکموں کی جانب سے معاون خصوصی کو جاری منصوبوں میں پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، متعلقہ ادارے ٹائم لائن کے عین مطابق منصوبے مکمل کریں، وہ منصوبے مکمل تصور نہیں کئے جائیں گے جن سے عوام نے استفادہ کرنا نہیں شروع کیا، ٹائم لائن مکمل کرنے والے منصوبوں میں اگر کہیں رکاوٹیں ہیں تو فوری دور کی جائیں اور جائزہ اجلاسوں میں مفصل رپورٹس پیش کی جائیں تاکہ مسائل کا بروقت ادراک کرتے ہوئے حل نکالا جائے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں