سوات ، مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 21:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سوات میں فتح پور اورمنگلورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلور ناصر رفیق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری ملزم حسن زیب سکنہ سنگوٹہ کو گرفتار کرکرلیا جبکہ فتح پور پولیس کے ایس ایچ او روشن علی نے اشتہاری ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس نے اس دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 2کلوگرام چرس اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں