سوات،حلقہ پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ لٹک گیا،عزیزاللہ گران کی 73ووٹوں کی برتری برقرار

پیر 6 اگست 2018 19:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) سوات کے حلقہ پی کے چار میں چار پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنی کا معاملہ لٹک گیا ،ااب تک کے ریکاونٹنگ کے مطابق عزیزاللہ گران کو 73ووٹوں کی برتری برقرار ،لیکشن کمیشن کے جانب سے تاحال چار پولنگ اسٹیشن کے بیگ کے بارے فیصلہ نہ آسکا،تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے چار میںریکاوٹنگ کا معاملہ طول پکڑ گیا زرائع کے مطا بق اس حلقے میں مجموعی پولنگ اسٹیشنو ں کی تعداد 105ہے جن میں 101پولنگ اسٹیشنز میں ریکاوٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا تھا اور اب صر ف چار پولنگ اسٹیشنز کا ریکاونٹنگ باقی ہے زرائع کے مطابق مذکورہ چار پولنگ اسٹیشنز کے بیگز این اے تین میں الیکشن کمیشن کو غلطی سے حوالہ کئے گئے ہیں جو صوبائی الیکشن کمیشن کے اجازت کے بعدمتعلقہ ریٹرنگ افیسرز کو بھیجا جائیگا اور اُس کی ووبارہ ریکاونٹنگ ہوگی ادھر باخبر زرائع کے مطابق اب تک کے دوبارہ ریکاونٹنگ اور ایک سو ایک پولنگ اسٹشنز کے ریکاونٹنگ کے نتائج کے مطابق عزیزاللہ گران کو اب بھی 73ووٹوںکی برتر ی حاصل ہے جبکہ فارمز 45کے مطابق باقی ماندہ چار حلقوںمیں جن میں پولنگ اسٹیشن درالعلوم چار باغ کمبائنڈ میںامیر مقام کو 288اورعزیز اللہ گران کو 53،گرلز سکول چارباغ میں امیر مقام کو 88اور عزیز اللہ گران کو 17،پرایمری سکول کوکارئی میں امیر مقام کو 18اور پرائمری سکول قمبر میں امیر مقام کو 6اور عزیزاللہ گران کو 8ووٹ ملے ہیں زرائع کے مطابق فارمز 45اور موجودہ ریکاونٹنگ کے دونوں ووٹ ملاکر عزیز اللہ گران کو ابھی امیر مقام پر 180ووٹوںکی برتری حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حتمی فیصلہ چار پولنگ اسٹیشنز کے ریکاونٹنگ کے بعد آنے کا امکان ہے ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں