سوات میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

دس ضلعی کونسلز ،دو تحصیل اور تین ویلیج اور نائبر ہوڈکونسلز کیلئے مجموعی طوپر56اُمیدوار آمنے سامنے آگئے

بدھ 19 دسمبر 2018 21:37

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) سوات میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ،مجموعی طورپر خالی ہونے والے دس ضلعی کونسلز ،دو تحیصل اور تین ویلیج اور نائبر ہوڈکونسلز کیلئے مجموعی طوپر56اُمیدوار آمنے سامنے ،مجموعی طورپر 143پولنگ اسٹیشن قائم،896پولنگ پریزائڈنگ،اسسٹنٹ پریزائڈنگ اور پولنگ آفیسرزتعینات ، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ضمنی انتخابات 23دسمبر کو منعقد ہورہے ہیں جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں سوات کے مختلف علاقوں میں دس ڈسڑکٹ کونسلز ،دو تحصیل کونسلز اور تین ویلیج اورنائبرہوڈ کونسلز کے نشستوںکیلئے انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے ضلع کونسل کے دس نشستوں کے لئے ساٹھ اُمیدوار ،تحصیل کونسل کے دو نشستوں کے لئے مجموعی طورپر چھ جبکہ ویلج اور نائبرہوڈ کونسل کے تین نشستوںکے لئے نو اُمیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں ضلع بھر میں تمام نشستوںکیلئے مجموعی طورپر 143پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 66مرد ،56خواتین اور 21کمبائنڈ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں انتخابات کے لئے 143پریزائیڈنگ آفیسرز ،388اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز جبکہ 365پولنگ آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں جو انتخابات کے روز ڈیوٹی سرآنجام دینگے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات میں زیادہ تر اُن نشستوںپر ہورہے ہیں جو زیادہ تر عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بلدیاتی منتخب نمائندو ں نے خالی کرائے تھے اور عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ کئی ایک نشستوںجو کہ دیگر وجوہات پر خالی ہوئے تھے پر بھی انتخابات ہورہے ہیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدوار کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیںاور اپنا انتخابی مہم انتہائی جوش وخروش سے چلارہے ہیں اور اس سلسلے میں ڈور ٹو ڈور کمپین اور کارنر میٹنگز بھی منعقد کرارہے ہیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں