سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، حکمران جماعت پی ٹی ائی کوبرتری حاصل

پی ٹی آئی نے 4،اے این پی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ، دو تحصیل کونسل کے نشستوں پر پی ٹی ائی نے کامیابی حاصل کرلی ، دس ضلعی کونسل کے نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

اتوار 23 دسمبر 2018 22:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2018ء) سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، حکمران جماعت پی ٹی ائی کوبرتری حاصل ، دس ضلعی کونسل کے نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹیآئی نے 4،اے این پی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دو تحصیل کونسل کے نشستوں پر پی ٹی ائی نے کامیابی حاصل کرلی ،غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل اتروڑ میں ضلعی کونسل کے نشست پر اے این پی کے ملک دلدار نے 1399 ووٹ لیکرکو کامیابی ملی ،اسی طرح یونین کونسل گلی باغ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل (ن) کے امیدوار سہراب خان نے 1564ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر آزاد امیدوار ریاض خان نے 760 ووٹ حاصل کئے،یونین کونسل گوگدرہ میں ضلعی کونسل کے نشست پر اے این پی کے امیدوار نادر شاہ نے 1351 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر فیاض خان 525 ووٹ حاصل کرسکے، یوسی قمبر میں ضلعی نشست پر آزاد امیدوار نثار خان نے پہلی جبکہ سید احمد خا ن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،یونین کونسل سیدوشریف میں ضلعی نشست پر پی ٹی ائی کے امیدوار سہیل سلطان نے 1685 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر پختونخوا میپ کے امیدوار سید برہان نے 864 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام میں ضلعی نشست پر پی ٹی ائی کے امیدوار فضل اکبر نے 1570 ووٹ لیکر پہلی جبکہ اے این پی کے سلطان روم نے 1035ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، یونین کونسل کانجو میں ضلعی نشست پراے این پی کے ملک فیاض نی1500 ووٹ سے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پرپی ٹی ائی فیصل شہزاد 600 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل فیض اباد، امانکوٹ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل ن کے عمران نے پہلی جبکہ پی ٹی ائی کے امیدوار نے دوسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح یونین کونسل شین فتح پور میں ضلعی نشست پر پی ٹی ائی کے امیدوار رشیدالرحمان نے 1603 نے ووٹ لیکر پہلی پوزیشن جبکہ اے این پی کے زیاد باچہ نے 1530 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی۔یونین کونسل لنڈیکس میں پی ٹی ائی کے امیدوار فضل ربی راجہ نے ضلعی نشست پر681 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسرے نمبر پرانوراقبال نے 670ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح اوڈیگرام تحصیل کونسل میں پی ٹی ائی کے امیدوارسمیع اللہ نے 1580 ووٹ لیکر پہلی اوراتحادی پارٹیوں کے امیدوار سیدنور علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس نے 1061ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، اسی طرح تحصیل کونسل گل کدہ میں پی ٹی ائی کے امیدوار شہزاد شاہ نے 1191 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ اے این پی کے پرویز عالم پاپا نے 1159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں