تعلیم اور صحت پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،فضل حکیم یوسفزئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:14

سوات۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے تعلیم اور صحت پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے انسان کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں ملکی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم اپنے آنے والے نسلوں کیلئے بہترین تعلیمی موقع پیدا کرینگے وہ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی ودودیہ سکول میں سابق ضلعی کونسلر کے فنڈ سے سکول کے بچوں میں مفت یونیفارم سمیت بیگز،سٹیشنری اور سکول جرسی تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

فضل حکیم خان نے کہا کہ فنڈز کو منصفانہ بنا کر تحریک انصاف نے سکول بچوں پر احسان نہیں بلکہ ان کو حق دیا ہیں چیئرمین ڈیڈیک اور سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے سکول کیلئے 4 لاکھ کے فنڈ میں سکول کے بچوں میں یونیفارم،سٹیشنری،بیگز اور جرسیاں تقسیم کئے اس موقع پر سکول پرنسپل اور انتظامیہ کے علاوہ سابق ضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ،سابق ناظم حیدرعلی، سابق نائب ناظم انعام اللہ خان،صدر فضل رحمان خان اور پی ٹی ائی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈیڈیک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام کے بچوں کو تعلیمی لحاظ سے بہترین موقع فراہم کررہے ہیں یہی بچے ہمارے کل کے ستارے ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرینگے ہماری خواہش ہیں کہ خصوصا پی کے 5 کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے اور آگے جاکر ایک عظیم قوم کے فہرست میں شامل ہو انہوں نے کہا کہ سکولوں میں موجود غریب بچوں کی تعلیمی ضروریات پورا کرنے کیلئے حکومت سے امداد کا سلسلہ جاری رہیگا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں