شدید بارشوں کے دوران سوات ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی میں مصروف

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سوات میں شدید بارشوں کے دوران سوات ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی میں مصروف رہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے شدید موسلادھار بارش میں بھی ٹریفک پولیس نے نہ صرف روڈصاف رکھنے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ بارش کے باعث پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں بھی ٹریفک کے جوان پیش پیش ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ عوام کی خدمت سوات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سوات ٹریفک پولیس عوام خدمت کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں