دختر تلہ گنگ خالدہ بلوچ نے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا

جمعہ 26 جنوری 2024 14:10

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) تلہ گنگ دختر تلہ گنگ خالدہ بلوچ نے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر خالدہ بلوچ نے کہا کہ ووٹ غریب کے دروازے،دہلیز پر جانے سے ملتی ہے،میں تلہ گنگ کی غریبوں کی آواز ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں انکی دکھتی رگ کو سمجھ سکتی ہوں میرا مرنا جینا عوام کے ساتھ ہے میں ان کی ہر دکھ تکلیف میں شامل ہوں۔محترمہ خالدہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ہم واضح اکثریت سے کامیاب ہونگے۔میری تلہ گنگ لاوہ اور گردونواح کے تمام ماؤں،بہنوں،بھائیوں اور بیٹوں سے گزارش ہے کہ آئیں اس جدوجہد میں میرا ساتھ دیں تاکہ آپکی اور ایک عام آدمی کی آواز ہم ایوانوں تک پہنچائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں