ٹنڈو آدم، دکانداروں کی جانب سے کچرا پھینک کر آگ لگانے کا اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لے لیا

جمعرات 11 فروری 2021 21:25

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2021ء) ٹنڈوآدم کے حیدرآباد روڈ پر عیدگاہ کی نئی بننے والی دیوار پر کارخانوں اور موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس کی دکانداروں کی جانب سے کچرا پھینک کر آگ لگانے کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی نے نوٹس لے لیا اور سی ایم او ٹنڈوآدم محمد ابراہیم عمرانی، چیف سینیٹری انسپکٹراور اینٹی انکروچمینٹ عملے کو ہدایات جاری کیں جس پر سی ایم او ٹنڈوآدم محمد ابراہیم عمرانی ، سی ایس آئی حمید بلوچ، فوکل پرسن تنویر رانجھانی ،یوسی انسپکٹر عامر منشا نے حیدرآباد روڈ کا دورہ کیا اور کارخانے کے مالکان اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ عید گاہ کی دیوار پر کچرا پھنک کر عیدگاہ کا تقدس پامال نہ کیا جائے اور اب عیدگاہ کی دیوار پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی اور جرمانے کئے جائیں گے انہوں نے عید گاہ کی دیوار کے ساتھ بجلی کے پول کے ساتھ مکینک کسی قسم کا کام نہ کریں اس موقع پر انہوں نے موٹر سائیکل مکینکس، اسپیئر پارٹس کے دکانداروں جو ہدایت کی ہیکہ وہ اپنا سامان اپنی دکان میں رکھیں اور گاڑیوں کی مرمت کا کام بھی دکان میں کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں فرق نہ پڑے اور پیدل چلنے والے طلبہ و طالبات اور راہ گیروں کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں.

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں